مردان:پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن 5 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

مردان کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے...
شائع 30 اکتوبر 2020 12:21pm

مردان کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر کالج کو 5دن کیلئے بند کردیا گیا ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مردان کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پرکالج انتظامیہ نے فوری کالج بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

کالج میں طبی عملہ پہنچ گیا اور کورونا کے کئی مشتبہ مریضوں سے نمونے لے لئے گئے ابتدائی طور پر کالج 5 دن کیلئے بند کردیا گیا ،کالج انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

کورونا سے متاثرہ افراد میں کالج کے 2مالی،2 سیکیورٹی گارڈ اور کئی طالبات شامل ہیں۔