ایل او سی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی،بھارتی سینئر سفارتکار دفترخارجہ طلب

اسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر...
شائع 30 اکتوبر 2020 01:31pm

اسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئرسفارتکارکو دفتر خارجہ طلب کیاگیا ،پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے 29اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، نیزاپیر اور رکھ چکڑی سیکٹرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2شہری زخمی ہوئے ،ایل او سی پرفائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی سینئرسفارتکارسے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج جان بوجھ کرورکنگ باؤنڈری اورایل اوسی پرسول آبادی کونشانہ بنا رہی ہےجوعالمی قوانین کے منافی ہے ،رواں برس بھارت نے 2 ہزار580 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 19 شہری شہید اور199زخمی ہوئے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے ،بھارت سرحدی اشتعال انگیزیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔