عید میلادالنبیﷺ:ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی

اسلام آباد:عید میلادالنبیﷺکے موقع پر ملک بھرمیں قیدیوں کی ...
شائع 30 اکتوبر 2020 01:31pm

اسلام آباد:عید میلادالنبیﷺکے موقع پر ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی،مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

12 ربیع الاول(عید میلادالنبیﷺ)کےعظیم دن کے موقع پر قیدیوں کیلئے بھی خوش خبری آگئی، ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کومراسلہ جاری کردیا ۔

مراسلہ کے مطابق، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کی گئی ہے جن میں سزا کا 2تہائی حصہ مکمل کرنے والے ،65 سال سے زائد عمرکے قیدیوں اوربچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ۔

کرپشن اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کی سزامیں کمی نہیں کی گئی۔