کراچی :بارہ ربیع الاول، جلوسوں میں فرانسیسی صدر کی مذمت

کراچی میں میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوسوں میں فرانسیسی صدرکے اقدامات...
شائع 30 اکتوبر 2020 07:03pm

کراچی میں میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوسوں میں فرانسیسی صدرکے اقدامات کی سخت مذمت کی۔

شرکا کا کہنا تھا فرانس نے مسلمانوں کے جزبات مجروح کئے، معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی سرورکونینﷺ سے محبت و عقیدت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جلوس کے شرکا نے فرانس کے مزموم عزائم کی سخت مذمت کی۔

حکومت سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

شرکا کا کہنا تھا فرانس نے مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ،اسلامی سرابراہ تنظیم اور دیگر بین الاقوامی فورم فرانس کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین آپے سے باہرہوگئے۔فرانسیسی ایمبیسی تک جانے کی کوشش کے بعد پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ہے ۔

انتظامیہ نے ٹپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی، مظاہرین کو روکنے کیلیے سی ٹی ڈی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی مزید نفری بھی ریڈ زون میں طلب کرلی گئی۔ ایک ہزار کے قریب رینجرز اہلکار تعینات کردیے گئے۔