ایاز صادق کا متنازعہ بیان، مقدمے کیلئے درخواست جمع

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کے متنازعہ...
شائع 30 اکتوبر 2020 07:06pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر لاہور کے تھانہ سول لائن میں اندراج مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی گئی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں بیان کے معاملے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

درخواست عام شہری فرقان کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

تاہم پولیس ذارئع کی جانب سے ایاز صادق کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست وصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف درخواست پر قانونی کارروائی کے لیے اسے قانونی رائے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔