عوامی بے احتیاطی، کورونا کیسز میں اضافہ
عوام کی بے احتیاطی اور انتظامیہ کی ڈھیل کی وجہ سے پاکستان میں...
عوام کی بے احتیاطی اور انتظامیہ کی ڈھیل کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
کورونا کے خلاف کامیابی شکست میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ نو ستمبر کو ساڑھے پانچ ہزار کے قریب رہ جانے والے ایکٹیو کیسز اب پھر ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔
ملک میں 9 ستمبر کو ایکٹیو کیسزکی تعداد 5ہزار508تک پہنچی تو اسے بڑی کامیابی قرار دیا جانے لگا۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو 2526 اکتوبر کو یہ تعداد 10ہزار788، 27 اکتوبرکو 11ہزار190 ، 28 اکتوبرکو11ہزار627، 29 اکتوبرکو11ہزار695 اور 30 اکتوبرکو یہ تعداد 11ہزار864 تک پہنچ چکی ہے۔
اگر اب بھی عوام نے بے احتیاطی نہ چھوڑی تو ملک کو بہت نقصان ہوگا
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔