'اپوزیشن کا اتحاد دسمبر تک برقرار نہیں رہے گا'

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیش گوئی کی ہے کہ اپوزیشن...
شائع 30 اکتوبر 2020 07:19pm

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیش گوئی کی ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد دسمبر نہیں دیکھ پائے گا۔ شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی، مریم نواز نے مسلم لیگ کو اپنے نام سےرجسٹر کروانے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایوان وزیراعلی میں پریس کانفرنس کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے انکشافات کیا کہ شریف خاندان میں سخت پھوٹ پڑ چکی ہے،

ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کی فیملی کا جاتی امراٗ میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ان کی پیش گوئی درست ہو گئی ہے کہ جتنا (م) لیگ کھل کر کھیلے گی اتنا ہی خود کو نقصان پہنچائے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کے جاتی امراٗ پہنچائے جانے والے پیغام سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ کہتے ہیں کہ ان کی اطلاع کے مطابق مولانا نے بھی ان کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔