'نواز شریف سے دشمنی میں ملک داو پر لگادیا گیا'

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف سے دشمنی میں پورے...
شائع 30 اکتوبر 2020 09:34pm

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف سے دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کرپاکستان کے خلاف فیٹف جانے کے اعلان کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیا اور کہا اس بیان پر عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت کی زبان پر اب تالا کیوں لگا ہے؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ٹولے اور کرائے کے ترجمانوں کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی سلامتی کی بحث متنازع ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے فواد چوہدری نے کس کی ایما پر قومی سلامتی کے منافی بیان دیا۔