Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کوویڈ ویکسین سے مستفید ہونے کیلئے پاکستان کی تمام تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان نے کووڈ ویکسین سے مستفید ہونے کیلئے تمام...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 06:57pm

اسلام آباد: پاکستان نے کوویڈ ویکسین سے مستفید ہونے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ وزارت صحت کا گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمیونائزیشن کو درخواست جمع کروائے گی۔ ڈاکٹر فیصل کہتے ہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کوویڈ ویکسین سے مستفید ہونے کیلئے بھی تیار، وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی دستیابی کیلئے تمام لوازمات مکمل کرلئے ہیں۔

وزارت صحت گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمیونائزیشن کو درخواست جمع کروائے گی۔ گاوی نے 17 نومبر کو درخواستیں لینے کا آغاز کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ کئیر ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیع ہے۔

اجلاس میں ملک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومتی لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کی جانب سے حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شہریوں کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنانے کیلئے قائم اسپیشل ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی۔

سفارشات کی منظوری ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل انٹگرینسی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div