Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریگی

پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی، پی ڈی...
شائع 19 جنوری 2021 12:02am

پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ استعفوں کا آپشن بھی سینیٹ انتخابات کے بعد استعمال کیا جائےگا۔

اجلاس میں متفقہ امیدوار لانے کیلیے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں عمران خان نے مدر آف این آر او لیا، پارٹی فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے جمع کیے، مکمل شواہد آچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈٰ ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلیے ابتدائی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی تیار کرلیا گیا، جس میں سب سے پہلےفارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے اور عام انتخابات کی مبینہ دھاندلی کی فوری تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے،

PDM

NRO

ECP

imran khan

Fazal ur Rehman

Senate election

PDM cheif

foreign funding case

PDM Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div