Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

حکومت کا اسلام آباد ایف نائن پارک گروی رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کوگروی رکھنے کا فیصلہ...
شائع 24 جنوری 2021 07:44pm

حکومت نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کوگروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔750 ایکڑپرمشتمل اس عوامی اورتفریحی مقام کے عوض قرض لیا جائے گا ۔شہری کہتے ہیں کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ حکومت کو پارک گروی رکھنا پڑگئے۔ قرض نہ لینے کے دعوے کرنے والے پارک کے بعد کہیں عوام کو ہی گروی نہ رکھ دیں.

حکومت نےایف نائن پارک کےعوض قرض حاصل کرنےکافیصلہ کیاہے۔اس پارک کے اراضی کے بدلے سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں دے گی۔

شہریوں نے عمران خان کو یاد دہانی کرائی کہ کنٹینرزپرکھڑے ہوکرکہا کرتے کہ قرض نہیں لوں گا۔اب حکومت پارک گروی رکھنے کے بعد کہیں شہریوں کو ہی گروی نہ رکھ دے۔

اسلام آباد