Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین کی پہلی کھیپ لانے کیلئے چین روانہ

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ...
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2021 03:52pm

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کیلئے چین روانہ ہو گیا،خصو صی طیارہ کورونا ویکسین لے کر کل پاکستان پہنچے گا، خصوصی تقریب میں چینی وزیراعظم ویکسین پاکستانی وفد کے حوالے کریں گے۔

پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78کورونا ویکسین لانے کیلئے نور خان ایئر بیس سے چین روانہ ہوا ، پی آئی اے کا طیارہ بڑے سائز کا ہونے کی وجہ سے ایئر فورس کا طیارہ روانہ کیا گیا۔

خصوصی طیارہ یکم فروری کو کورونا ویکسین لے کر واپس اسلام آباد پہنچے گا، پہلی کھیپ میں چین سے کورونا ویکسین کی5لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔

خصوصی طیارہ چین کے دارالحکومت بیجنگ سے کورونا ویکسین لائے گا، ایک خصوصی تقریب میں چینی وزیراعظم شی جن پنگ ویکسین پاکستانی وفد کے حوالے کریں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام کو کورونا ویکسین لگانے اور اسٹوریج کلئےص خصوصی اقدامات کےظ گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سمیت خصوصا سندھ، بلوچستان میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں،مرکزی سینٹر این سی او سی میں قائم کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر رابطہ سنٹرز کے ذریعے کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے بھی کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ آسٹرازینکا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔

اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا آسٹرازینکا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوں گی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی، تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔

china

PAF

اسلام آباد

corona vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div