Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا پاکستان آئیں گے، نجی کمپنی کا دعویٰ

نجی کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹار...
شائع 04 فروری 2021 09:13am

نجی کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹار جان سینا جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نجی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کے ساتھ تمام امور طے پا گئے ہیں۔

نجی کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جان سینا جولائی 2021 میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ دیگر پروفیشنل ریسلرز بھی ہوں گے۔

اس ضمن میں وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

گزشتہ سال بھی کئی پروفیشنل ریسلرز رنگ آف پاکستان ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div