Aaj TV News

BR100 4,930 Increased By ▲ 57 (1.16%)
BR30 25,527 Increased By ▲ 291 (1.15%)
KSE100 45,745 Increased By ▲ 382 (0.84%)
KSE30 19,100 Increased By ▲ 215 (1.14%)

معروف ایپلی کیشن انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ اب انسٹاگرام کے اس نئے ریسینٹلی ڈیلیٹڈ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ریسینٹلی ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئیگا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔