Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نثار مورائی کو 11برس قید، ایک کروڑ سے زائد جرمانے کی سزا

احتساب عدالت نے فشریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس...
شائع 21 فروری 2021 09:42am

احتساب عدالت نے فشریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی، عمران افضل اور شوکت حسین کو سزا جبکہ دیگر 4 ملزمان کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق نثار مورائی کو 11سال قید اورایک کروڑ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، تاہم دیگر ملزمان سلطان قمر صدیقی، عمران افضل اور شوکت حسین کو 7، 7 سال قید اور ایک، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے فیصلے میں چار ملزمان گل منیر، ابوبکر، ریاض عمران اور عبدالسعید کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا۔

سزا پانے والے ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھیں اور ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

سزا سننے کے بعد نثار مورائی نے احاطہ عدالت میں سیاسی نعرے لگائے اور غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جیل ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم گھبرانے والے نہیں ہیں جبکہ سزا غریب لوگوں کو نوکریاں دینے پرملی ہے۔

PPP

jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div