Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

فضل الرحمان کا سینیٹ الیکشن کیلئے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 04:03pm

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماءیوسف رضاگیلانی وفد کے ہمراہ مولانا پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی ہمارے مشترکہ امیدوارہیں، گیلانی کےسینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی،گیلانی کا الیکشن لڑنا سنجیدہ کوشش ہے،کوشش ہوگی کہ سینیٹ کامعرکہ کامیاب سےسر کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مقابلہ وزیرخزانہ حفیظ شیخ سے ہے،پی ڈی ایم گیلانی کی حمایت کرتی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ گیلانی کو کامیاب کرے، ڈھائی سال سےعوام مشکلات کاشکار ہیں،آئےروز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر آرہی ہے،مشتر کہ امیدوار بنانے پر بے حد شکرگزار ہوں، سینیٹ الیکشن میں میری فتح جمہوریت کی فتح ہوگی،اگر انتخابات میں حصہ نہ لیتے تو حکمران کسی سے بھی ملاقات نہ کرتے ، عمران خان وزراء سمیت ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مل رہے ہیں وجہ میں ہی ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پہلےبھی قومی اسمبلی نےمتفقہ وزیراعظم منتخب کیا،امیدہےقومی اسمبلی پھرمجھےسینیٹرمنتخب کرے گی،وزیراعظم کا انتخاب لڑاتو260ووٹ ملے ،بڑی تعداد میں ووٹ ذاتی تعلقات پرملےتھے،آج بھی پی ڈی ایم کی کارکردگی پراضافی ووٹ ملیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتےہوئے کہا کہ جہانگیرترین سےملاقات ہوئی ہے اورنہ ہی کوئی رابطہ،نظرآرہاہےکہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طورپرغیرجانبدارہے،شہبازشریف نے مکمل حمایت کااظہارکیاہے۔

PDM

اسلام آباد

PPP

Fazal ur Rehman

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div