Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیپرا: کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر فیصلہ محفوظ

نیپرانے کےالیکٹرک کی درخواست پربجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ...
شائع 23 فروری 2021 07:21pm

نیپرانے کےالیکٹرک کی درخواست پربجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

چیئرمین نیپرا نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریںگے، فروری میں بتا رہے ہیں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے،کے الیکٹرک نے یقین دہانی بھی کروائی۔

نیپرا میں کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ‏متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ،کےالیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں3روپے90 پیسے اضافے کی ‏سفارش کی ،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی سے اکتوبر 2020 تک اضافے جبکہ نومبراور دسمبر2020 میں کمی کی سفارش‎ کی گئی ۔

کے الیکٹرک کی بجلی1روپیہ71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر‏فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کوسسٹم میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

کے الیکٹرک حکام نے یقین دہانی کروائی کہ گرمیوں میں بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیارہوگا یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے۔

nepra

K Electric

electricity price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div