Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'ہم اوپن اورسیکرٹ بیلٹ دونوں طرح کےانتخابات کے لئے تیار ہیں'

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےپی ڈی ایم اور جمیعت...
شائع 28 فروری 2021 08:18pm

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےپی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹ انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضاگیلانی اور فرحت اللہ بابرکے ہمراہ ملاقات کی۔

میڈیاسےگفتگومیں مولانافضل الرحمان نےکہا کہ پی ڈی ایم چاروں صوبوں اورمرکزمیں سینیٹ انتخابات میں مکمل متحد ہے اورمشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔اس سے حکومتی صفوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔ پی ڈی ایم مہنگائی،بدامنی کے خلاف عوام کی واحد آواز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کوہرمحاذ پرچیلنج کیا ہے۔ضمنی انتخابات میں حکومت کوہرایا ہے۔سینیٹ انتخابات میں بھی حیران کن نتائج لائیں گے۔کٹھ پتلی وزیراعظم کوگھربھیجیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد اگلا مرحلہ چیئرمین سینٹ کےانتخاب کا ہوگا جس کومل کرسرکریں گے۔ امیدہے ایم کیو ایم اپوزیشن کی آوازمیں شامل ہوگی۔ہمیں امید ہےسپریم کورٹ آئین وقانون کے مطابق فیصلہ دےگی۔ ہم اوپن اورسیکرٹ بیلٹ دونوں طرح کے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔کےپی میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ۔گیلانی کےمقابلے میں پی ٹی آئی ایم ایف امیدوار ہے۔ملک کے فیصلے پارلیمان کوکرنا چاہئے،سینیٹ انتخابات کے فوری بعد پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس ہوگا۔

PDM

Bilawal Bhutto

PPP Chairman

Fazal ur Rehman

Senate election

PDM Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div