Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آدھے سر کا درد (درد شقیقہ یا مائگرین) کیوں ہوتا ہے؟

آدھے سر کا درد جسے درد شقیقہ یا مائگرین بھی کہا جاتا ہے، اس کے...
شائع 09 مارچ 2021 11:23am

آدھے سر کا درد جسے درد شقیقہ یا مائگرین بھی کہا جاتا ہے، اس کے اور مختلف نام بھی ہیں۔ آدھے سر کے درد کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں تاخیر اور زندگی میں اکتاہٹ محسوس ہوتی ہے۔

دماغی امراض و اعصابی نظام کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر کیلن جادم نے سیدتی میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں درد شقیقہ کے حوالے سے بتایا کہ آدھے سر کا درد پیشانی میں ہوتا ہے یا دماغ کے دائیں طرف یا بائیں طرف یا پھر آنکھوں کے گرد ہوتا ہے۔

جہاں درد ہوتا ہے وہ جگہ بھاری ہو جاتی ہے، اس کی علامات میں متلی وغیرہ آنا شامل ہے۔

آدھے سر کا درد ادویات سے کنٹرول ہو جاتا ہے البتہ ان گولیوں کا زیادہ استعمال خطرناک ہوتا ہے۔

٭ سر درد کی وجوہات

آدھے سر کے درد کی وجوہات میں تیز روشنی، بلند آوازیں، مہک، کسی وقت کا کھانا چھوڑنا، بے خوابی اور وہ کھانا جس میں "ٹیرامائن" شامل کیا گیا ہو، جیسے سویا ساس وغیرہ شامل ہیں۔

کچھ افراد کو کھانے کی کچھ خاص قسموں جیسے تلی ہوئی اشیاء سے بھی سر درد ہوتا ہے۔ اس کے برعکس کچھ افراد اس طرح کے کھانے سے ذرا متاثر نہیں ہوتے ہیں۔

٭ علامات

ڈاکٹر کیلن جادم کے مطابق درد شقیقہ کے علاج سے متعلق بہت ساری ترکیبیں ہیں لیکن اس کی روک تھام کے لیے ہر مریض کو پہلے سر درد کی محرکات کو دریافت کرنا چاہیے تاکہ ان سے بچا جا سکے۔

مثال کے طور پر اگر کوئی خاص قسم کا کھانا سر درد کا سبب بنتا ہے تو اسے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اگر کسی کو دن کے کھانے کی وجہ سے آدھے سر کا درد ہوتا ہے تو وہ کھانے کے اوقات تبدیل کر لے اور مخصوص اوقات میں کھانا کھائے۔

اس کے علاوہ اس سے بچاؤ کے لیے درد کو تیز کرنے والی بدبو سے بچنا، تناؤ پر قابو پانا اور زیادہ مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div