Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین کے بعد بھی ماسک کی ضرورت ہے؟

کورونا ویکسین لینے کے بعد بھی مقررہ ضوابط کی پابندی کرنا لازمی...
شائع 14 مارچ 2021 12:19pm

کورونا ویکسین لینے کے بعد بھی مقررہ ضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہے تاکہ دوسرے بھی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

سعودی وزارت صحت سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد "توکلنا" ایپ میں سٹیٹس "محفوظ" کا آجاتا ہے اس کے باوجود ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی؟

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ ویکسین آپ کو دیگر وبائی اور عام امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میں دوسروں کو وائرس منتقل کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی۔ اس لیے یہ لازمی ہے کہ ویکسین لینے کے بعد بھی مقررہ حفاظتی تدابیر پر اسی طرح عمل کیا جائے جیسا ویکسین لینے سے قبل کیا جا رہا تھا۔ ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔

خیال رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اس ضمن میں مختلف شہروں میں خصوصی طور پر ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔

ویکسینیشن سینٹرز میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرتے ہوئے اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ سینٹر میں بیک وقت زیادہ افراد جمع نہ ہوں تاکہ فاصلے کے اصول پر درست طور پر عمل کیا جاسکے۔

ویکسین کے لیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوتا ہے جس کے بعد مقررہ وقت پر جاکر ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

Face Mask

covid vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div