Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'وزیراعظم کو کورونا ویکسین سے پہلے ہوا'

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں وزیر اعظم الحمد اللہ خیریت سے ہیں،...
شائع 20 مارچ 2021 07:52pm

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں وزیر اعظم الحمد اللہ خیریت سے ہیں، وزیر اعظم کو ویکسین لگوانے سے قبل انفیکشن ہو گیا تھا، کورونا ویکسین انتہائی موثر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے، معاون خصوصی شبہاز گل کہتے ہیں وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا، اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی علامات شدید نہیں، بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے، اس کو کرونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔

شبہاز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم کی علامات شدید نہیں، اس کو کرونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں،

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا نے بھی وزیراعظم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،

Bimari say bachna hai or rozgar bhi bachana hai: Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div