Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے،صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے اکثر کیسز میں کورونا ویکسین...
شائع 21 مارچ 2021 12:09pm

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے اکثر کیسز میں کورونا ویکسین کو100 فیصد مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکسن سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں، کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے، ویکسین 2مراحل میں لگائی جاتی ہے، چند ہفتوں میں 2خوراک لینے سے یہ موثر ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوروناویکسین سےمتعلق اپنے بیان میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کووڈ19 ویکسین لگانا ضروری ہے، ویکسین 2مراحل میں لگائی جاتی ہے، چند ہفتوں میں 2خوراک لینے سے یہ مؤثر ہوتی ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اکثر کیسز میں کورونا ویکسین 100فیصد موثر ہوتی ہے جبکہ باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت میں نمایا کمی لاتی ہے، ابہام پیدا کرنے والوں سے با خبر رہیں کیونکہ وہ بے خبر ہیں۔

coronavirus

اسلام آباد

President

corona vaccine

Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div