Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پیپلزپارٹی نےچیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف اسلام...
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021 01:54pm

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست میں صادق سنجرانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کردی گئی۔

چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو کالعدم قراردینےاورصادق سنجرانی کوذمہ داریوں سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے7ووٹ غیرقانونی طریقےسےمستردکےم گئے ،مسترد ووٹوں کومنظورکیا جائےاورصادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیا جائے۔

صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،نیئر بخاری

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما ءنیئر بخاری نے اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے ،ووٹرکی نیت دیکھی جائے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے۔

نیئر بخاری نے مزید کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریزائیڈنگ افسر کے فیصلےکو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھا کہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ نہ ملنے پر بھی پٹیشن دائر کی ہے۔

IHC

اسلام آباد

PPP

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Farooq H Naik

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div