Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد نیتن یاھو فرار، ویڈیو جاری

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی...
شائع 24 مارچ 2021 09:57am

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیتن یاھو بئر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس موقعے پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے اطراف میں ‌بھی لوگوں نے گھیرا بنا رکھا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نیتن یاھو کے علاقے کا دورہ کرنے کے فوراً بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر ایک گولہ داغا گیا تھا، جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل خالی جگہ پر آیا ہے۔

Gaza

rocket fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div