Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق...
شائع 06 اپريل 2021 11:36am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا اور خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نےخیبرپختوخواکے سرکاری ملازمین کی مستقلی سےمتعلق کیس کامحفوظ شدہ فیصلہ سنادیا ،جسٹس اعجازالاحسن نے مختصرفیصلہ سنایا ۔

عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کا ملازمین کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل منظورکرلی ۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

Supreme Court

اسلام آباد

KPK govt

Justice Ijaz ul Ahsan

government employees

Peshawar High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div