Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی : گلستان جوہر، پیزاشاپ دھماکا، مقدمہ درج

کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے محکمہ موسمیات کے قریب پیزا شاپ...
شائع 08 اپريل 2021 07:36pm

کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے محکمہ موسمیات کے قریب پیزا شاپ میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ متوفہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، پیز شاپ کے مینجر نے گیس لیکج کے باعث دھماکے کے امکان کو مسترد کردیا۔

گلستان جوہر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زیر دفعہ 322 اوع 427 متوفیہ خاتون سعدیہ کے بھائی عثمان جعفری کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

واقعہ کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے پولیس نے پیزا شاپ کے مینجر اور دیگر دکانداروں کے بیانات بھی قلم بند کئے ہیں۔

مینجر کا کہنا ہے کہ دکان میں موجود تینوں گیس سلنڈر دھماکے کے باوجود درست حالت میں ہیں جبکہ دکان میں ایگزاسٹ فین بھی نصب ہے۔

مینجر کے مطابق پیزا بنانے کیلئے استعمال ہونے وال اوون بھی درست حآلت میں ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی وجہ گیس لیکج کو قرار دیا تھا۔

karachi blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div