Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کعبہ کو معطر کرنے والے طائف کے گلاب

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی شہر طائف میں گلاب کے پھول کھلنے کا...
شائع 18 اپريل 2021 10:23am

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی شہر طائف میں گلاب کے پھول کھلنے کا موسم جوبن پر ہے جس سے صحراء کے بیچ میں ایک وسیع قطعہ گلابی رنگ میں رنگ گیا ہے۔

طائف کے ان گلابوں کو ماہ اپریل میں چن کر ان کا خوشبودار تیل نکالا جاتا ہے جس سے مسجد حرام کی فضاء اور کعبہ کو معطر کیا جاتا ہے۔

طائف کےان باغات کا خوشبودار تیل حج اور عمرے کے لئے آنے والے زائرین میں بھی کافی مقبول ہے۔ پھولوں کے شہر کے طور پر جانے والے شہر طائف میں ایک اندازے کے مطابق 30 کروڑ پھول ہر سال کھلتے ہیں۔ طائف میں 800 سے زائد پھولوں کے باغات ہیں۔

ان پھولوں کو ہاتھ سے چن کر گوداموں میں اکٹھا کیا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پانی میں ابال کر چھان لیا جاتا ہے۔ طائف کے بن سلمان فارم کے مالک خلف الطویری کے مطابق "ہم گلابوں کو پانی میں ابالتے ہیں تاکہ ان کا رس اچھے طریقے نکالا جاسکے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ابالنے کے بعد 15 سے 30 منٹ تک اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد چھاننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو کہ 8 گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ "

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div