Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چودھویں کا چاند مردوں کی زندگی پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ اہم انکشاف

مرد "چودھویں کے چاند" کو پسند بہت کرتے ہیں مگر یہی چودھویں کا ...
شائع 20 اپريل 2021 10:54am

مرد "چودھویں کے چاند" کو پسند بہت کرتے ہیں مگر یہی چودھویں کا چاند ان کی زندگی میں بے سکونی اور بے خوابی جیسے عوامل کا سبب بھی بنتا ہے۔

اب اس حوالے سے تیونس اور قطر کے سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ پورا چاند مردوں میں ذہنی دباﺅ اور بے خوابی کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ پورا چاند مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورٹیسول نامی ہارمون کے لیول کو متاثر کرتا ہے۔

یہ دونوں ہارمونز مردوں میں کئی طرح کے جسمانی افعال کو منظم کرتے اور حتمی نتیجے کے طور پر اسے فرحت و شادمانی اور ذہنی سکون جیسے عوامل سے نوازتے ہیں۔

تاہم پورا چاند مردوں کے جسم میں ان ہارمونز کی مقدار کم کر دیتا ہے جس سے وہ ذہنی دباﺅ اور بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ سائنس دانوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شمسی تابکاری، جو چاند کے ذریعے منعکس ہو کر آتی ہے، وہ مردوں کی دماغی سرگرمیوں کو تبدیل کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ ذہنی تناﺅ اور اور بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div