Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، اسپیکر ڈائس کاگھراؤ اور نعرےبازی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی اراکین...
شائع 23 اپريل 2021 01:53pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی اراکین کومائیک نہ دینے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،اسپیکرڈائس کاگھراؤاورنعرے بازی کی ،جس پر ڈپٹی اسپیکرنے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ،آغاز میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء،ایم این اے پیرفضل شاہ کی بھابھی اورسابق آئی جی ناصردرانی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔

ڈپٹی اسپیکرنے کہاکہ سابق آئی جی ناصردرانی کی خدمات کے صلہ میں صدرمملکت انہیں ہلال امتیازسے نوازیں۔

راجہ پرویزاشرف کومائیک نہ ملنےپرایوان کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ، اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسپیکرڈائس کے سامنے جمع ہوگئے پلے کارڈ اٹھائے اراکین نے نعرے بازی کی۔

ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے کہاکہ رولزکے مطابق ایوان کی کارروائی چلنے دیں ،وقفہ سوالات کے بعد موقع ملے گا۔

اپوزیشن اراکین نے احتجاج جاری رکھا ، اسی دوران حکومتی اراکین بھی فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کا پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرتے دیکھائی دیئے۔

ایوان کے شورشرابے میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

opposition

اسلام آباد

PPP

National Assembly

protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div