Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سے سیاسی عمائدین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین نے ملاقات کی ۔...
شائع 28 اپريل 2021 08:24pm

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین نے ملاقات کی ۔ بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے ۔

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین نےملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، معاونِ خصوصی عثمان ڈار، وزیرِاعلی بلوچستان جام کمال، نواب شاہ زین بگٹی، سرداریارمحمد رند اوردیگر لیڈران شامل تھے ۔

ملاقات میں بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پرگفتگو ہوئی ۔اجلاس میں کوسٹل ہائی وے پر موجود ہنگلاج مندرکوبین الاقوامی طرزپراپ گریڈ کرکے اسے ریلیجئس ٹورزم کے حوالے سے ترقی دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اسکے علاوہ اجلاس کو ناموسِ رسالت کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے وزیر اعظم کی حکمت عملی کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے ۔ بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر اندازکرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے مگر اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div