Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'ہم سمجھتے تھے صرف میاں نوازشریف فرار ہیں'

وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب...
شائع 06 مئ 2021 05:54pm

وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مسئلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنرپرگفتگوکرتےہوئےصوبائی وزیرناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1988 اور 2008 میں بھی بلدیہ ٹاون کی نشست جیتی تھی لیکن مخالفین سے ہماری جیت ہضم نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے ووٹ 16 سو سے 9 ہزار ہوگئے۔اگر ہمارے ووٹ 7 ہزار سے 16 ہزار ہوگئے تو تعجب کیا ہے۔

وزیر نسواں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے صرف میاں نوازشریف فرار ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوبارہ گنتی کے طریقہ کار پر تمام جماعتوں کو اعتراض ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین فراہم کررہی ہے۔تاہم صوبوں کو ویکسین کی خریداری سے کسی نہیں روکا۔ سندھ حکومت کرپشن کا آسرا نا ہونے کے باعث ویکسین خریدنے سے کترارہی ہے۔

Nawaz Sharif

PPP

Sindh government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div