Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولنس نے ٹکر مار کرزخمی کردیا

بھارتی اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ کو پرومیلا کو ایمبولینس...
شائع 16 مئ 2021 08:57am

بھارتی اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ کو پرومیلا کو ایمبولینس نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ دونوں کو ممبئی کے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

باغبان اور سیکشن 375 جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ ممبئی میں ایک میٹنگ کے بعد ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج کے پیچھے کھڑی اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار ایمبولینس نے دونوں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں دونوں بری طرح زخمی ہوئے، ساحل چڈا ٹکر لگنے سے دو فٹ تک رگڑتے رہے اور انہیں ران اور پیٹ میں چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاؤں میں دو فریکچر ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی خوفناک تھا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، میری طبیعت بہتر ہے اور اس وقت میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوں جبکہ آئندہ چند روز میں مجھے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Accident

Indian Actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div