Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ انتقال کرگئیں

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ ...
شائع 18 مئ 2021 02:04pm

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ لاہور میں انتقال کرگئیں۔ بیگم خورشید حفیظ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

بیگم خورشید حفیظ کا انتقال ستاسی برس کی عمر میں ہوا۔ بیگم خورشید حفیظ کی بیٹی رضا ریاض کے مطابق ان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔

بیگم خورشید حفیظ تحریک پاکستان میں بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div