Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ای سی سی اجلاس، احساس ایمر جنسی کیش کی سمری موخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کےلیے...
شائع 21 مئ 2021 06:18pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کےلیے فنڈزکی سمری موخر کر دی ہے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں اسپشل اکنامک زون میں ٹرن اوورٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈا موخرکیا گیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حور ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے ۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویزکا جائزہ لیا گیا ۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے کیے گئے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔ وزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ پٹرولیم ڈویژن، وزارت دفاع کیلئے تکنیکی گرانٹ بھی منظورکی گئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div