Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شکارپور میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شکارپور کے علاقے شاہم مارفانی میں 2گروہوں کے درمیان فائرنگ سے...
شائع 23 مئ 2021 11:10am

شکارپور کے علاقے شاہم مارفانی میں 2گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے شاہم مارفانی میں 2گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پرپیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اورمعاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

چارسدہ میں پولیس ٹیم پر کارروائی کے دوران فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق

چارسدہ میں پولیس ٹیم پر کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ پڑانگ میں خاتون نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے چچازاد نہ صرف آئے روز ان کو تنگ کرتے ہیں بلکہ ان کے تمام اہلخانہ پر تشدد بھی کرتے ہیں، جس پر تھانہ پڑانگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر کا محاصرہ کیا۔

اس دوران ملزمان شہوار عرف ثور، جاوید اور شاکر پسران ثمرگل نے پولیس ٹیم پر فائر نگ کردی جس سے پولیس اہلکار حسن زیب شدید زخمی ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم شہوار عرف ثور بھی زخمی ہوا،زخمی پولیس اہلکار ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو 2بھائیوں جاوید اور شاکر سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div