Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کرپٹوکرنسی کے لئے قائم کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں کرپٹومائننگ کاخواب ادھورارہ گیا۔کرپٹوکرنسی...
شائع 01 جون 2021 08:23pm

خیبرپختونخوا میں کرپٹومائننگ کاخواب ادھورارہ گیا۔کرپٹوکرنسی کے لئے قائم کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا اختیار فیڈرل حکومت کے پاس ہےاس لئے ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشیر برائے سائنس ایند ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش بھی استعفی دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وقار ذکاء اور دیگر صوبائی اراکین ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران میں شامل تھے۔

cryptocurrency

KPK

bitcoin

Science and Technology

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div