Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'پاک فوج نے پاکستان کی دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا'

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کا...
شائع 02 جون 2021 08:59am

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان کی دشمن قوتوں کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کی وجہ سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں شرکا سے خطاب میں پاکستان کے مستقبل کے اپنے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف فرمانِ امروز ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی اصولوں اور ہمارے عظیم رہنماؤں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریات کے مطابق خوشحال ریاست کا قیام اسی صورت حاصل کیا جاسکتا ہے اگر بطور قوم مل کر کام کیا جائے۔

pm imran khan

pakistan army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div