Aaj TV News

BR100 4,599 Increased By ▲ 13 (0.29%)
BR30 17,334 Decreased By ▼ -78 (-0.45%)
KSE100 44,888 Decreased By ▼ -36 (-0.08%)
KSE30 17,696 Decreased By ▼ -30 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,381,152 6,357
DEATHS 29,122 17
Sindh 529,218 Cases
Punjab 466,164 Cases
Balochistan 33,975 Cases
Islamabad 120,128 Cases
KP 185,683 Cases

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کردیا گیا ، حارث سہیل اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے اعظم خان کو پہلی بار ٹی 20اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔

فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔

ون ڈے اسکواڈ

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی 20اسکواڈ

ٹی ٹونئٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ

ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض بابراعظم انجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3ون ڈے اور 3ٹی 20میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم 5ٹی 20اور 2ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔