Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فواد خان ڈزنی پلس سیریز "مس مارول" میں نظر جلوہ گر ہوں گے

پاکستان کے معروف سپر اسٹار فواد خان مبینہ طور پر مارول سینامیٹک...
اپ ڈیٹ 05 جون 2021 12:30pm

پاکستان کے معروف سپر اسٹار فواد خان مبینہ طور پر مارول سینامیٹک یونیورس کا حصہ بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فواد خان نے ڈزنی پلس کی نئی مارول سیریز "مس مارول" کو جوائن کرلیا ہے۔

مارول نے ابھی تک افواد خان سے متعلق اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس شو کا آئی ایم ڈی بی پیج فواد خان کو کاسٹ میں درج دکھا رہا ہے۔ ان کے کردار کا نام مبینہ طور پر "حسن" ہوگا۔

اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ فواد کا چوتھا انٹرنیشنل پروجیکٹ ہوگا۔ فواد خان نے سنہ 2014 میں سونم کپور کے ہمراہ فلم "خوبصورت" سے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ ان کی دیگر دو بولی وڈ فلموں میں "کپور اینڈ سنز" اور "اے دل ہے مشکل" شامل ہیں۔

مارول سینامیٹک یونیورس نے بلیک ویڈو، کیپٹن مارول، آئرن مین اور کیپٹن امریکا جیسے سپر ہیروز دے کر فلمی دنیا میں ایک ثقافتی رجحان پیدا کردیا ہے۔

لیکن مارول کی کچھ مختلف کرنے کی دوڑ میں سب سے بڑی چھلانگ آنے والی ٹی وی سیریز "مس مارول" کے طور پر سامنے آئی ہے، جس میں مارول سینامیٹک یونیورس کی اسکرین پر پہلی بار ایک مسلم امریکی سپر ہیرو کو پیش کیا جائے گا۔

بی بی سی کے انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ، ہارون رشید نے ٹوئٹر پرمذکورہ امکان کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، 'واؤ! فواد خان ڈزنی پلس کی سیریز کے پہلے مسلمان کردار "مس مارول" میں نظر آئیں گے۔ وہ شو کے آفیشل IMDb صفحے پر لسٹڈ ہے۔ مبینہ طور پر فرحان اختر ، نمرا بُچا اور ثمینہ احمد بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو حیران کن ہے، مارول نے ابھی کوئی کمنٹ نہیں کیا۔'

اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار فرحان اختر نے بھی مبینہ طور پر ایک مارول پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ ان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا، 'فرحان اس وقت بین الاقوامی کاسٹ اور عملے کے ساتھ، مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے بنکاک میں موجود ہیں۔'

جی ولو ولسن کی تحریر کردہ اور ایڈرین الفاونا کی تخلیق کردہ "مس مارول" ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی کملا خان ہے جو کیپٹن مارول کی پیروی کرتی ہے۔

ڈزنی پلس کی سیریز عادل الربی، بلال فلاح، شرمین عبید چنائے اور میرا مینن کی ہدایتکاری میں تیار کی جارہی ہے، جبکہ بِشا کے علی بطور لیڈ رائٹر اس ٹیم میں شامل ہیں۔ ایمان ویلانی بطور مرکزی کردار "کمالہ" جبکہ دیگر کاسٹ میں ساگر شیخ، ارمیس نائٹ، میٹ لنٹز، زینوبیا شروف اور موہن کپور بھی شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div