Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ...
شائع 23 جون 2021 03:25pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ،جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی کو ملکی داخلی صورتحال اورانٹیلی جنس رابطہ کاری پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، ‏اجلاس میں وفاقی وزیر شیخ رشید، فواد چوہدری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت ‏کی۔

کمیٹی کو ملک کی داخلی صورتحال اور انٹیلی جنس رابطہ کاری پر بریفنگ دی گئی‏، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی کی اب تک کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

DG ISI

Visit

ISI Headquarters