Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یونس خان کے عہدے سے الگ ہونے کی وجوہات سامنے آنے لگیں

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے عہدے سے الگ...
شائع 27 جون 2021 09:24am

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے عہدے سے الگ ہونے کی وجوہات سامنے آنے لگیں، دورہ جنوبی افریقا میں یونس خان ڈسپلن پر دلبرداشتہ ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سامنے آنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا میں ڈسپلن کے معاملے پر یونس اور حسن علی میں شدید تلخ کلامی ہوئی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مجمنٹ نے بچ بچاؤ کرایا، واقعے کے بعد یونس خان دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلےب یونس خان کو دیر سے بائیو سیکیور ببل جوائن کرنے کی اجازت نہ ملی،جس پر وہ بورڈ حکام سے ناراض تھے۔

PCB

resign

hassan ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div