Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شاہین شاہ آفریدی کی حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ...
شائع 05 جولائ 2021 09:25am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

راولپنڈی میں پیدا ہونے والے حارث رؤف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری سی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل حارث رؤف ایمرجنگ کیٹگری میں شامل تھے دونوں فاسٹ بولرز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں ،ناصرف لاہور قلندرز بلکہ قومی ٹیم میں بھی فاسٹ بولرز کی یہ جوڑی خاصی شہرت رکھتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ناصرف ساتھی فاسٹ بولرز ہیں بلکہ آف دی فیلڈ گہرے دوست بھی ہیں۔

27سالہ فاسٹ بولر گزشتہ سال ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ تھے، گزشتہ 12 ماہ میں حارث رؤف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ31 وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی کیلئےخصوصی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور اس سے ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

انٹرویو کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

حارث رؤف نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ رہتی ہے تاہم وہ میزبان ٹیم کخلااف 8 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ بولنگ میں اچھی شراکت داری قائم کرکے میزبان ٹیم کیلئےنئی مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

برطانیہ کی حکومت نے اب شائقین کو بھی اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

حارث رؤف نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ فینز کے سامنے پرفارم کرنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

شاہین آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ برطانیہ میں کراؤڈ کے سامنے بولنگ کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بیس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ڈیڑھ سال قبل اے ‏کٹیگری میں شامل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک بار پھر تنزلی ہوئی ہے، انہیں ‏کٹیگری بی سے کٹیگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں ‏شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ ‏کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز ‏احمد کٹیگری سی میں شامل جبکہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری ‏میں شامل کیا گیا ہے۔

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

congratulation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div