Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

محمد رضوان سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی

ناٹنگھم: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال میں سب...
شائع 18 جولائ 2021 09:18am

ناٹنگھم: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

محمد رضوان نے یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں نصف سنچری کر کے حاصل کیا، انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس سال اب تک 593 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے کا اعزاز فخر زمان کے پاس تھا، فخر زمان نے 2018 میں 576 رنز بنائے تھے۔

mohammad rizwan

T20

1st T20 Match

PAKVsEng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div