Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جشن آزادی پرہوائی فائرنگ،11 افراد زخمی

شہر میں جشن آزادی کے موقع پر 2 بچوں سمیت 11 افراد ہوائی فائرنگ کے...
شائع 14 اگست 2021 09:25am

شہر میں جشن آزادی کے موقع پر 2 بچوں سمیت 11 افراد ہوائی فائرنگ کے باعث اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

شہرمیں بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا، ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 بچوں سمت11 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

کلری تھانے کے علاقے لیاری نیا آباد نیازی چوک کے قریب نامعلوم سمیت آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 60 سالہ غلام رسول ولد مہربان خان زخمی ہوگیا، اسی دوران بغدادی تھانے کے علاقے شاہ بیگ لین بلاک سی گلی نمبر 5 میں نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 50 سالہ غلام فرید ولد غلام قدیر زخمی ہو گیا۔

بغدادی تھانے کے علاقے لیاری یوسف ہارون روڈ بلاک سی گلی نمبر 3 کے قریب نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 45 سالہ رضا خان ولد ولی داد زخمی ہو گیا۔

سٹی کورٹ تھانے کے علاقے سٹی کورٹ جامعہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی چہرے پر لگنے سے 12 سالہ مدیحہ دختر راشد زخمی ہو گئی۔

karachi

Independence Day Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div