Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر چھٹی اور3روزہ سوگ کااعلان

مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے سینئرکشمیری حریت رہنما ءسید علی...
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2021 03:38pm

مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے سینئرکشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آج سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے حریت رہنماء کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں، وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہوگیا، سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے، حریت رہنما نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

سردار عبد القیوم نیازی کا مزیدکہنا تھا کہ سید علی گیلانی عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے، جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا۔

death

Syed Ali Gilani

Hurriyat leader

Muzafarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div