Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بنگلہ دیش کےمعروف کرکٹر کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان

ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال ٹی 20ورلڈ کپ...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021 01:36pm

ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال ٹی 20ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تمیم اقبال نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کھلاڑی اس موقع کے مستحق ہیں جو باقاعدگی سے کرکٹ ٹیم کیلئے شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے واضح کیا کہ وہ ٹی 20کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے تاہم ٹی 20ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ لینا ناانصافی ہوگی جو اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔

T20 World Cup

Dhaka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div