Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

زبردستی کوروناویکسین لگانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کیخلاف...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 01:17pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزار جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کہاں پر زبردستی ویکسی نیشن ہورہی ہے؟۔

وکیل نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کیخلاف بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ کوویڈ سے ڈرتے ہی نہیں، لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں اور ابھی بھی وہ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، یہ عدالت بھی کورونا کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہی، زبردستی ویکسی نیشن سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کیخلاف ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

IHC

coronavirus vaccine

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div