Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'عالمی برادری بحران میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے'

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 09:33pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بحران میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں۔

صدر عارف علوی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی ملاقات کی.

صدر نے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں فروغ امن اور تعمیر نو میں مرکزی کردار اد اکیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں سے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔

ہائی کمشنر نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

President

Arif Alvi

UN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div