Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

کراچی:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ...
شائع 19 ستمبر 2021 12:08pm

کراچی:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ امریکا کے دوران 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ، نیول چیف نے مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے امریکی نیوی کے اعلی حکام کے علاوہ ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے اس دورے سے دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Pakistan Navy

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div