Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے؟ حکومت کا تفصیلات دینے سے انکار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے؟،...
شائع 20 ستمبر 2021 12:14pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے؟، وفاقی حکومت نے عدالت کو تفصیلات دینے سے انکارکرتے ہوئے تحائف کو’’کلاسیفائیڈ‘‘قراردے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحفوں کی تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتا ہے،ایسے تحائف کی تفصیل کے اجرا ءسے میڈیا ہائپ اور غیرضروری خبریں پھیلیں گی،بے بنیاد خبروں سے مختلف ممالک سے تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا۔

عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا ۔

وفاقی حکومت نے شہری کو تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

pm imran khan

IHC

اسلام آباد

Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div